فلم "قازق خانتےدی گولڈن تھرون” قازق عوام کے شاندارماضی اورریاستی حیثیت کی عکاسی کرتی ہے،قازقستان سفیر کِسٹافن

107
Kazakhstan Ambassador Kistafan
Kazakhstan Ambassador Kistafan

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے کہا ہے کہ فلم "قازق خانتے گولڈن تھرون” قازق عوام کے شاندار ماضی اور ریاستی حیثیت کی شاندار عکاسی کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں پاکستان میں قازقستان کے سفارت خانے کے اشتراک سے پاکستان نیشنل کونسل کے اشتراک سے اردو میں ڈب ہونے والی تاریخی فلم "قازق خانتے دی گولڈن تھرون” کی نمائش کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔

قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے کہا کہ یہ قازق قبائل کی باہمی اتحاد اور ریاست کے لیے تاریخی جدوجہد کی کہانی ہے، پاکستان اور قازقستان تاریخی ،مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں جن کی جڑیں تاریخ میں مضبوط ہیں ، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اس سے روشناس کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی بہتر بنا سکتی ہے جس کے لیے دونوں جانب سے کوششیں جاری ہیں۔

قازقستان کے سفیر نے ثقافتی تعاون کے ذریعے ہونے والے کام کے بارے میں بتایا اور قازقستان اور پاکستان دونوں ممالک میں مستقل بنیادوں پر تقریبات منعقد کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔انہوں نے دونوں فریقوں کے درمیان ثقافتی انضمام کو بڑھانے کے لیے میڈیا اور اطلاعات میں تعاون کی یادداشت پر دستخط کرنے کے منصوبے کا بھی ذکر کیا۔قازق خانتے گولڈن تھرون 2019 کی قازقستانی ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری رستم عبدراشیف نے کی ہے۔ 92ویں اکیڈمی ایوارڈز میں تاریخی فلم "قازق خانتے گولڈن تھرون” کو قازقستان کی بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے لیے منتخب کیا گیا ۔

اس کے علاوہ پاکستان کے سرکاری، کاروباری، علمی اور تخلیقی حلقوں کے نمائندوں کو فلم کی نمائش کے لیے مدعو کیا گیا ۔ تقریب کے مہمانوں نے ہمارے لوگوں کی ثقافتوں اور روایات کی مشترکات کو دیکھتے ہوئے فلم انڈسٹری میں قازق اداکاروں کے کام کو بہت سراہا ۔۔