24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومشوبزفلم "لو وگرو"کا ٹریلر جاری، عیدالاضحی پر ریلیزکی جائیگی،فلمی حلقے

فلم "لو وگرو”کا ٹریلر جاری، عیدالاضحی پر ریلیزکی جائیگی،فلمی حلقے

- Advertisement -

لاہور۔9مئی (اے پی پی):ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو وگرو” کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلمی حلقوں کے مطابق پاکستانی فلمی شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں، اس بار فلم لو وگرومیں یہ مقبول جوڑی رومانوی مناظر میں دکھائی دے گی۔اس فلم کی ریلیز عید الضحی کے موقع پر ہونے جا رہی ہے۔

فلم کی پروڈکشن ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جرجیس سیجا نے کی ہے جس کے زیادہ تر مناظر لندن میں فلمائے گئے ہیں۔رومینٹک کامیڈی کے ماہر واسع چوہدری نے اس فلم کی کہانی لکھی ہے، جو اس سے قبل جوانی پھر نہیں آنی کے دونوں حصے لکھ چکے ہیں۔لو وگرومیں ماہرہ اور ہمایوں کے ساتھ ایک مضبوط اداکاروں کی ٹیم شامل ہے

- Advertisement -

جن میں مومنہ اقبال، میرا سیٹھی، سہائے علی ابرو، عمارہ ملک، عدنان شاہ ٹیپو، مرینہ خان، انی زیدی، عثمان پیرزادہ اور جاوید شیخ شامل ہیں۔فلم کا ٹریلر مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے جس کے بعد انہیں بے صبری سے اس کی ریلیز کا انتظار ہے۔ لوو گرو 6 جون 2025 کو پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594677

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں