واشنگٹن ۔ 25 جولائی (اے پی پی) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور15زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی فلوریڈا کے علاقہ فورٹ مئیرز کے ایک نائٹ کلب میں اس وقت پیش آیا جب کلب میں نوجوانوں کی ایک پارٹی جاری تھی۔امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم دوافراد ہلاک اور15زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔