فلپائن ، سمندری طوفان ڈوکسوری کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی، 20 افراد لاپتہ

167
فلپائن

منیلا ۔31جولائی (اے پی پی):فلپائن میں سمندری طوفان ڈوکسوری کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ، 20 افراد لاپتہ ہیں ۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ہفتے آنے والے سمندری طوفان ڈوکسوری کے بعد بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس سے متعدد علاقے زیر آب آگئے ۔

این ڈی آرآر ایم سی کا کہنا ہے کہ ڈوکسوری نے شمالی فلپائن میں 20 افراد کی جان لی جبکہ میٹرو منیلا کے قریب کے علاقے میں 3 اور وسطی فلپائن میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی فلپائن میں 20 افراد لاپتہ ہیں ۔کونسل نے کہا کہ ڈوکسوری نے ملک میں تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار افراد کو متاثر کیا ، 50 ہزار سے زائد بے گھر افراد اب بھی عارضی پناہ گاہوں میں ہیں ، طوفان نے گھروں ، فصلوں ،سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچایا ۔

واضح رہے کہ پیسفک رنگ آف فائر اور پیسفک ٹائفون بیلٹ میں واقع ہونے کی وجہ سے فلپائن عالمی سطح پر سب سے زیادہ تباہی کے شکار ممالک میں شامل ہے ۔ جزیرہ نما ملک میں ہر سال اوسطا 20 طوفان آتے ہیں جن میں سے کچھ شدید اور تباہ کن ہوتے ہیں۔