فلپائن میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک، 2 زخمی

175
فلپائن میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک، 2 زخمی

منیلا ۔25نومبر (اے پی پی): فلپائن کے جنوب مشرقی صوبہ کوئزون میں ایک گھر میں آگ لگنے سے خاندان کے 6افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق منیلا کے پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ کینڈیلریا ٹاؤن میں واقع ایک دو منزلہ گھر میں آتشزدگی سے ایک 69 سالہ خاتون اور اس کے 5 پوتے پوتیاں ہلاک اور 48 اور 37 سال کی دو خواتین زخمی ہوئی ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرین کے ایک پڑوسی نے ریسکیو کو مطلع کیا کہ ایک گھر میں آگ لگی ہوئی ہے اور گھر کے اندر پھنسے ہوئےلوگ چیختے ہوئے مدد کے لیے پکار رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ فائر ریسکیو اہلکاروں نے مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے قریب لگنے والی آگ کو ڈیڑھ گھنٹے بعد بجھایا اور ہلاک اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔