فلکی حساب سے یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا، مشیر ایوان شاہی شیخ عبد اللہ

85

ریاض ۔4فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے ایوان شاہی کے مشیر اور سربرآوردہ علما بورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ فلکی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ امسال رمضان المبارک 29 دن ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ اندازے فلکی حساب سے ہیں جبکہ یکم رمضان المبارک کا باقاعدہ اعلان اور اس کے اختتام کی اطلاع سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ فلکی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوا کہ جمعہ 29 رجب کو رات 3 بجکر 44 منٹ پر ہلال کی پیدائش ہوگی ،رمضان المبارک کا ہلال سورج غروب ہونے کے بعدکم و بیش 32 منٹ پر افق پر رہے گا جس کے باعث اس کا مشاہدہ آسان ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح شوال کا چاند 29 رمضان کو سورج غروب ہونے کے بعد 7 منٹ تک افق پر رہے گا۔