فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 32ارب 34کروڑروپے جاری

99
کسٹم ڈیوٹی کی وصولی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 10 فیصدکااضافہ

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 32ارب 34کروڑ81لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کےلئے 66 ارب 66کروڑ7 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔