فوجی فرٹیلائزر کو نو ماہ کے دوران 5.1 ارب روپے خالص منافع

332

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کا رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران خالص منافع5.1 ارب روپے رہا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج(پی ایس ای) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر2019ء کو ختم ہونے والے نو مہینوں کیلئے کمپنی کاخالص منافع5.1 ارب روپے رہا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو483 ملین روپے کا خسارہ ہوا تھا۔