فورڈ موٹرز کی جنوری کے دوران چین میں گاڑیوں کی فروخت میں 18 فیصد کمی

81

شنگھائی ۔ 10 فروری (اے پی پی) امریکی موٹر ساز کمپنی ” فورڈ موٹرز “ نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران اس کی چین میں گاڑیوں کی فروخت میں 18 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران چین میں اس کی کل 75990 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو جنوری 2017 ءکی نسبت 18 فیصد کم ہیں، حالانکہ ملک میں جنوری کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 11.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔