فوڈ اتھارٹی حکام نے کم وزن پیڑے سے نان کی تیاری و صفائی کے نامناسب انتظامات پر ژوب کے متعدد نان شاپس کے خلاف کارروائی

121
Balochistan Food Authority

کوئٹہ۔ 17 اگست (اے پی پی):ژوب میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) زونل انسپیکشن ٹیم کی ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ژوب شہر میں متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ،معائنہ کیے گئے مراکز میں ہوٹل ، بیکریاں اور تندور شامل ہے۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے کم وزن پیڑے سے نان کی تیاری و صفائی کے نامناسب انتظامات پر متعدد نان شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مراکز مالکان پر جرمانے عائد کیے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ژوب اورنگزیب کاسی اتھارٹی حکام کے ہمراہ رہےمزید برآں معمولی نقائص پر 10 سے زائد مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ و گردونواح میں اتھارٹی حکام کی کاروائیاں،ناقص خوراک کی فراہمی و قوانین کی خلاف ورزی 5 مراکز مالکان جرمانہ،لیبارٹری جانچ کیلئے بوتل بند پانی کے نمونے بھی لیے گئے۔جرمانہ کیے گئے مراکز میں 1 نان بائی کے خلاف کم وزن نان کی فروخت ، 1 ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی کے نامناسب انتظامات و ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن کیا گیا جبکہ 3 جنرل سٹورز سے زائد المعیاد خوردنی اشیاء پکڑی گئیں جنہیں ضبط کرکے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔