23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںفوڈ اتھارٹی نے اولڈ سیکرٹریٹ مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے زائد المعیاد...

فوڈ اتھارٹی نے اولڈ سیکرٹریٹ مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے زائد المعیاد اشیائے خوردونوش ضبط کرتے ہوئے تلف کر دیں

- Advertisement -

مظفرآباد ۔17اپریل (اے پی پی):عوام کو محفوظ،ملاوٹ سے پاک اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے اولڈ سیکرٹریٹ مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے زائد المعیاد اشیائے خوردونوش ضبط کرتے ہوئے تلف کر دیں۔فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پرفوڈز بزنس آپریٹرز کو 10ہزار روپے جرمانہ اور 3کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ابرار احمد میر نے کہا کہ عوام کو ملاوٹ سے پاک،معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انسانی جانوں کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔غیر معیاری،مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے کیخلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔فوڈ بزنس آپریٹرصفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں۔فوڈ اتھارٹی کی ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں /بزنس آپریٹرز کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583686

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں