23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںفوڈ اتھارٹی کاکنفیکشنری اور نمکو یونٹس پر چھاپہ،100 لٹر ناقص آئل، مختلف...

فوڈ اتھارٹی کاکنفیکشنری اور نمکو یونٹس پر چھاپہ،100 لٹر ناقص آئل، مختلف ممنوعہ اشیا تلف

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 21 اپریل (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے ناقص، غیر معیاری و مضر صحت اشیائے ضروریہ و بیکری آئٹمز کی تیاری کی اطلاع پر اچانک2کنفیکشنری اور 2 نمکو یونٹس پر چھاپہ مارکر100 لٹر ناقص آئل اور1 من سے زائد مختلف ممنوعہ اشیا قبضہ سرکار میں لیکر تلف کردیں جبکہ مالکان کو مروجہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائدکردیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر شہریو ں کو ناقص،غیر معیاری، حفظان صحت کے اصولوں کے منافی، مضر صحت اشیا فراہم کرنیوالوں کے خلاف نان سٹاپ کاروائیاں جاری ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کاروائی بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوران چیکنگ اشیائے خوردونوش میں ناقص آئل اور رنگوں کی ملاوٹ سے کھانے پینے کی اشیا تیار کی جارہی تھیں جبکہ کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات الارض کی بھرمار پائی گئی،اسی طرح کھلے ڈرین، ناقص سٹوریج میں کاکروچز اور دیگر حشرات کی بھی بھرمارتھی۔

انہوں نے کہا کہ بدبودار ماحول، گندا ٹوٹا فریزر، حشرات زدہ پیکنگ میٹریل استعمال کیا جا رہا تھانیزانتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹ بھی عدم موجود پائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ناقص آئل سے تیار اشیائے خورونوش کا استعمال دل کے عارضے میں مبتلا کرتا ہے لہٰذاشہریوں کوصحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ منافع کی آڑ میں شہریوں کی صحت کےساتھ کھلواڑ کرنے والے مافیا کی فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ خوراک کی تیاری میں کوتاہی کے مرتکب عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584932

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں