33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںفوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، چربی سے آئل بنانے والا یونٹ پکڑ...

فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، چربی سے آئل بنانے والا یونٹ پکڑ لیا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے بڑی کارروائی کے دوران چربی سے آئل بنانے والا یونٹ پکڑ لیاجبکہ750 لٹر چربی سے تیار آئل وآئل سپلائر گاڑی نمبرسی5593 بھی ضبط کر لی گئی اورجعلسازی کا گھناؤنا دھندہ کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ دوران چیکنگ یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، لازم ریکارڈ عدم موجود، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی جبکہ چربی سے تیارکردہ آئل ممنوعہ ڈرموں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جانوروں کی چربی سے بنا آئل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس اور قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ جعلسازی کرنے والے مافیا کے گرد شکنجہ مزید سخت کر کے فیلڈ آپریشنز جاری ہیں اورفیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں صحت دشمن عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590243

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں