فوڈ سیفٹی ٹیم کی کارروائی، بھاری مقدار میں بچوں کے کھانے کی زائدالمیعاد اشیاء برآمد

100

نارووال۔ 08 نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات کی روشنی میں ضلع نارووال میں ڈائریکٹرآپریشنز کی سربراہی میں صحت دشمن عناصر اورزائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی ٹیم نے بڑی کارروائی کی ہے۔خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران ظفروال میں دوران چیکنگ ایک فوڈ یونٹ سے بچوں کے کھانے کی زائد المیعاد اشیاء فروخت کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 760 کلو گرام زائد المیعاد کینڈی،بسکٹس،بنٹیز اور جیلیز کوموقع پرتلف کردیا گیا اور ذمہ داران کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔