فٹ بال کا نمائشی میچ ملائیشین بلیو کی ٹیم نے 1-0 سے جیت لیا

290
فٹبال ٹورنامنٹ

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) پاک ملائیشیاء60 سالہ تعلقات کے سلسلہ میں فٹ بال کا نمائشی میچ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا گیا جس میں ملائیشین بلیو کی ٹیم نے ملائیشین وائٹ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے جیت لیا۔ میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی ملائیشین ہائی کمشنر ڈاکٹرحسرول سانی مجتٰبار اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آغا امجد اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے