23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںفچ کی مثبت رپورٹ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم کی انتھک...

فچ کی مثبت رپورٹ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا اعتراف ہے، بیرسٹر عقیل ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ فچ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کے استحکام اور شرح سود میں کمی کو خوش آئند قرار دینا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا اعتراف ہے۔

جمعہ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ یہ پیشرفت مشکل اقتصادی حالات سے نکلنے کی امید پیدا کرتی ہے، ادارہ جاتی اصلاحات کا تسلسل اور معیشت کی دانشمندانہ سمت ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔ ہمیں وزیراعظم کی قیادت میں اس معاشی بحالی کے سفر کو مزید رفتار دینا ہوگی تاکہ عوام کو اس کے ثمرات جلد میسر آئیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557007

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں