فیاض الحسن چوہان کا سیمینار سے خطاب

193
APP68-24 LAHORE: February 24 - Punjab's Minister for Information and Culture Fayazul Hasaan Chohan addressing during a seminar over the India's aggressive posture on Line of Control organised by Press club. APP photo by Rana Imran

لاہور۔24فروری(اے پی پی )صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج ہم سب یہاں ایک اعلان کرنے آئے ہیں،ہم امن کے خواہاں ہیں،ہم پر امن لوگ ہیں کوئی جنگ نہیں چاہتے، بھارت اس زعم میں مت رہنا کہ تمہاری آبادی اور رقبہ ہم سے بڑا ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے، بھارت نے پہلے دن سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔ کلبھوشن کو تم بھیجتے ہو دہشت گردی کا ہر واقعہ خود پکچرائز کرتے ہوالزام پاکستان اور ہمارے اداروں پر عائد کر دیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے یہاں لاہورپریس کلب کے زیر اہتمام بھارت میں پاکستانی فن و ثقافت، کھیل اور تجارت پرپابندی کے بعد افواجِ پاکستان اور وطن عزیز سے اظہار یکجہتی کےلئے منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، معروف پاکستانی اداکار ریما، ریشم، میرا، وارث بیگ، شاہدہ منی، صدر پریس گیلری خواجہ نصیر، سیکرٹری پریس گیلری علی اقبال، رانا عظیم، نعیم حنیف سمیت دیگر نے شرکت کی۔فیاض الحسن نے مزید کہا کہ کیا ہم بھارت کی دھمکی سے ڈر جائیں گے نہیں ایسی کوئی فکر کی بات نہیں ، انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے گلے میں جنگ کا ڈھول مت ڈالے ورنہ ایسا بجائیں گے کہ بھارتیوں کو سبق سکھا دیں گے‘ تین چیزیں طے کرلو کچھ نہیں کہیں گے،کشمیر کا مسئلہ حل کرو،پانی مت روکو، کلبھوشن کی طرح کے کریکٹر بھیجنا بند کرو۔ صوبائی وزےر نے کہا کہ پاکستان نے سمال ٹیکٹیکل بم تیار کیے ہوئے ہیں بھارتی افواج اگر ہماری سرحد عبور کریں گی تو اپنی حدود سے وہ بم پھینک کر بھارتی فوجیوں کا سرمہ بنا دیں گے۔ فےاض الحسن چوہان نے مزےد کہا کہ پاکستان میں بھارتی کلچر کا صفایا کریں گے اب ےہاں صرف پاکستانی کلچر چلے گا‘ وائس آف پنجاب میرا خواب ہے پنجاب کی گلیوں سے نورجہاں جےسی نئی آوازےں پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیت کو فروغ دیں گے‘ شبانہ اعظمی جب ےہاں آئیں تو ہم نے انہےں گلدستہ پیش کیا اور کہا کہ ہم پاکستانی ہیں ہم بھارت کی طرح مہمانوں کے چہرے پر سیاہی نہیں پھینکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم پر ایسے حکمران رہے جو مودی سے یاری لگاتے تھے مگر اب وہ وزیراعظم ہے جو پاکستان کا ہیرو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو امن ہے اس کے پیچھے وردی ہے۔آج دشمن پر جو خوف طاری ہے اس کے پیچھے پاک فوج ہے ہم اپنی افواج کے شانہ شانہ کھڑے ہیں۔