فیصل آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کابجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اورگزشتہ24 گھنٹوں میں فیسکوریجن کے6 آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید29بجلی چور وں کو پکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اور انہیں 50ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس کی مدمیں 21لاکھ92ہزارسے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں جبکہ مذکورہ تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی دائر کردی گئی ہیں۔
فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے جمعرات کے روز ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پرفیسکوکا بجلی چوروں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے اورفیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ فیسکو کے نادہندگان سے واجبات کی ریکوری بھی کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1170بجلی چوروں کو30 لاکھ80ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور14کروڑ22لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع جھنگ میں اب تک 382 بجلی چوروں کو13لاکھ 19ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 5 کروڑ52لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ ضلع بھکر میں اب تک 389 بجلی چوروں کو9لاکھ63ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ91لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔
اسی طرح ضلع چنیوٹ میں 390بجلی چوروں کو 12لاکھ22ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ60لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ ضلع خوشاب میں 122بجلی چوروں کو 3 لاکھ85ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ86لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں 462بجلی چوروں کو10لاکھ 17ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ60لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے۔
ضلع سرگودھامیں 389بجلی چوروں کو9لاکھ 14ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4 کروڑ19لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیاہے نیز ضلع ٹوبہ میں 286بجلی چوروں کو6لاکھ 72ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ43 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 62روزمیں فیسکو ریجن سے مجموعی طورپر3627 بجلی چوروں کو96لاکھ 89ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور44کروڑ86 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیاہے جبکہ فیسکو ریجن سے2930بجلی چوروں کو گرفتار اور 26کروڑ61ہزار سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری میں 3420گھریلو،106کمرشل،93زرعی،اور 8انڈسٹریل صارفین ملو ث پائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طورپر 3433بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کروادئیے گئے ہیں۔