فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید22 بجلی چور پکڑے گئے

84

فیصل آباد۔ 04 مئی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید22بجلی چور پکڑے گئے ہیں جنہیں 36 ہزار ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 10 لاکھ22ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے اور ان کے کنکشن منقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی جمع کروادی گئی ہیں۔ فیسکو ترجمان نے بتایا کہ فیسکو ریجن سے238روزکے دوران کل7774 بجلی چورپکڑے گئے جن کو ایک کروڑ81لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 81کروڑ24لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریجن میں مجموعی طور پر7659بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ کل6227کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ بجلی چوروں سے 57کروڑ 86لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1843بجلی چوروں کو44لاکھ23ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ 53لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے1372بجلی چوروں کو33لاکھ83ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ36لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوجھنگ سرکل سے کل882بجلی چوروں کو26لاکھ 41ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ40لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسرگودھا سرکل سے کل1135بجلی چوروں کو23لاکھ56 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ 7لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل1995بجلی چوروں کو40لاکھ30ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ30لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل547بجلی چوروں کو13لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ55لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔