فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 71 بجلی چور پکڑے گئے

188
فیسکو

فیصل آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 71 بجلی چور پکڑے گئے جو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ ان بجلی چوروں کوایک لاکھ 93ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور94 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں اورتمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی دائر کردی گئی ہیں۔

فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پرفیسکوکی بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم میں ضلع فیصل آباد میں اب تک 652بجلی چوروں کو17 لاکھ6872ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور7کروڑ83 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا،ضلع جھنگ میں اب تک 162 بجلی چوروں کو6لاکھ 36ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 2 کروڑ64لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا، ضلع بھکر میں اب تک 189 بجلی چوروں کو4لاکھ سے89ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ46لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ میں 196بجلی چوروں کو 5لاکھ92ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور2کروڑ17لاکھ جرمانہ عائدکیاگیااسی طرح ضلع خوشاب میں 49بجلی چوروں کو ایک لاکھ35ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور73لاکھ 89ہزارسے زائد جرمانہ عائدکیاگیاجبکہ ضلع میانوالی میں 172بجلی چوروں کو3لاکھ 62ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ68 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں 200بجلی چوروں کو4لاکھ92ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ40 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاجبکہ ضلع ٹوبہ میں 131بجلی چوروں کو3لاکھ40ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ69 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں فیسکو ریجن سے19روزمیں مجموعی طور پر1773بجلی چورپکڑے گئے ہیں جن کو49لاکھ45 ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 21 کروڑ89 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ اب تک340 بجلی چوروں کو گرفتار اور7کروڑسے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر1597بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس سٹیشنوں میں مقدمات کا اندراج بھی ہوچکا ہے۔