فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید104 بجلی چور شکنجے میں آگئے، 1 کروڑ61 لاکھ جرمانہ

158
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

فیصل آباد۔ 18 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ فیسکو کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثرو تیز کرنے اورنادہندگان سے ریکوری کیلئے فیسکو ریجن میں آپریشن سٹاف کی ہفتہ وارچھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

فیسکو کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز کی ٹیموں نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 104بجلی چور وں کو دھر لیا جنہیں 2 لاکھ16 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 1کروڑ16لاکھ سے زائد کے جرمانوں کے بل جاری کئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک384بجلی چوروں کو 11لاکھ29ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور4کروڑ84لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیاہے۔ضلع جھنگ میں اب تک 106بجلی چوروں کو 4لاکھ88ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور ایک کروڑ53لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ ضلع بھکر میں اب تک 97بجلی چوروں کو 2لاکھ65 ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور ایک کروڑ24لاکھ جرمانہ عائدکیاگیا۔ضلع چنیوٹ میں 107بجلی چوروں کو 2لاکھ88ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 83لاکھ 57 ہزارجرمانہ عائدکیاگیا، ضلع خوشاب میں 31بجلی چوروں کو تقریباً80ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور39لاکھ 85ہزار جرمانہ عائدکیاگیا۔

ضلع میانوالی میں 87بجلی چوروں کو ایک لاکھ62 ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور69 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں 126 بجلی چوروں کو3لاکھ 69سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ52لاکھ جرمانہ عائدکیاگیاجبکہ ضلع ٹوبہ میں 69بجلی چوروں کو2لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 76 لاکھ سے زائد جرمانوں کے بل جاری کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں گزشتہ گیارہ روز کے دوران فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر1014 بجلی چوروں کو29لاکھ48ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس کی مدمیں 11کروڑ94لاکھ81ہزارسے زائدکا جرمانہ عائدکیاجاچکاہے جبکہ ابتک 18بجلی چوروں کو گرفتاربھی کرلیاگیا ہے نیز مذکورہ بجلی چوروں سے ابتک 2کروڑ52لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر769بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹ سپلائی اور دیگرسنگین طریقوں سے بجلی چوری کرکے محکمہ کو نقصان پہنچانے والے18بجلی چوروں کو گرفتاربھی کرلیاگیا ہے۔علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی ہدایت پر فیسکوکے نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریکوری ٹیموں نے گزشتہ روزرننگ ڈیفالٹرزسے ایک کروڑ25لاکھ جبکہ مستقل نادہندگان سے ایک کروڑ24لاکھ کی ریکوری کی گئی جن میں گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فیسکوکے نادہندگان کے خلاف یہ خصوصی مہم روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گی۔