فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

149

فیصل آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث (کل) 28ستمبربروز جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایاکہ آج 28ستمبر کو صبح 7سے دوپہر12بجے تک 132کے وی نڑوالا روڈ گرڈسٹیشن کے مرضی پورہ، رحما ن آباد، جی ایم آباد، سبحان آباد، قادرآباد اورکشمیر روڈ فیڈر132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے روشن والا، ایم جی ایم، چناب گارڈن، فورسیزن، دسوہہ، الیاس گارڈ، میانی اور پیپسی فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی ستیانہ گرڈسٹیشن کے زاہد جی،

ستیانہ ویلج، نیلی بار، مدوآنہ، المحمود اور ونہار مل فیڈرصبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے جیون شاہ،طاہر رفیق ٹیکسٹائل،سرفراز ٹیکسٹائل،واساٹو،المرتضٰی،طیب ٹیکسٹائل مل،احمد انٹر پرائزز،اریان ٹیکسٹائل،کشمیر ووڈ،عبداللہ فائبرز،الرحمان اور فاسٹ نیشنل یونیورسٹی فیڈر132کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈرصبح 8 سے دوپہر 2بجے تک 132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن کے قراروالا فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔