فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

172
Power will remain off
Power will remain off

فیصل آباد۔ 19 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو )نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ21اکتوبر کو صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی ایس پی ایس گرڈسٹیشن کے ہمدردون،گرین ایونیو،رضا ٹاؤن ون چک نمبر204فیڈر 132کے وی مامونکانجن گرڈسٹیشن کے بنگلہ،سٹی مامونکانجن،غوثیہ کالونی،الاول،خواجہ حبیب اللہ اور خدایار /ماسور فیڈر 132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشن کے پیر صلاح الدین فیڈر 132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے نیو اواگت،

کینال روڈ، کچہری روڈ، علی پور بنگلہ، اسلام پورہ، کالج روڈ، الحبیب اور عاشق علی شہید فیڈرصبح نو سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک 132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے ساحل اور تاج کالونی فیڈر22اکتوبر کو صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی ملت روڈ گرڈسٹیشن کے اے زیڈ اپیرل، کے اینڈایم، دھنولہ انڈسٹریل، سجاد اسٹیٹ، نیوڈرائی پورٹ اور المکہ ایکسپورٹ فیڈر132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک،کارس پینٹ،اورئینٹ میٹریل،غنی سرامکس،

ڈیلی جے ڈبلیواور کوکاکولا فیڈر132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے ہنڈائی نشاط،حیات کیمیانمبر2،نشاط سوٹس،ٹپال ٹیکسٹائل،ٹائم سرامکس نمبر2،نیشنل فوڈزاور آفریدی ٹیکسٹائل فیڈر 132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈر132کے وی علامہ اقبال ایم فور گرڈسٹیشن کے ایان فیبرکس،گرین کراکری اور میگنا فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔