فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

85
Power will remain off
Power will remain off

فیصل آباد 09 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ آج10جنوری بروز منگل کوصبح نو سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے سمن آباد فیڈر 132کے وی جھنگ روڈگرڈسٹیشن کے ناظم آباد، جھنگ روڈ فیڈر 132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے مومن آباد فیڈر 132کے وی تاندلیانوالہ گرڈسٹیشن کے کٹاریاں فیڈر 132کے وی گڑھ فتح شاہ گرڈسٹیشن کے گھائی فیڈر 220کے وی سمندری روڈگرڈسٹیشن کے جگت پور

، البرکت فیڈر 132کے وی انڈسٹریل سٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر132کے وی کمال پورگرڈسٹیشن کے ڈولن وال فیڈر132کے وی او ٹی پی گرڈسٹیشن کے کینال روڈ اور فتح آباد فیڈر صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے خالد فیڈرصبح ساڑھے نو سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک 66کے وی شمس مل گرڈسٹیشن کے شمس مل فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔علاوہ ازیں 9،10،اور 11جنوری کو صبح ساڑھے آٹھ سے سہ پہر ساڑھے چار بجے تک 220کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے البرکت فیڈرسے بجلی بند رہے گی۔