فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

188

فیصل آباد۔ 24 مئی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ 27مئی کو صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی منجھلہ باغ گرڈ سٹیشن کے ظفر چوک،شوگر ملز،کھدروالا،کنجوانی فیڈر صبح آٹھ سے سہ پہر چار بجے تک 132کے وی چناب نگر گرڈ سٹیشن کے پٹھان کوٹ فیڈر صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی بھوآنہ گرڈ سٹیشن کے خانوآنہ فیڈر 132کے وی سمندری روڈگرڈ سٹیشن کے روشن والا،

ایم جی ایم،چناب گارڈن،فورسیزن،میانی،ڈیفنس پیراڈائز،الیاس گارڈن،نیاموآنہ اور دسوہہ فیڈر 132کے وی سمندری گرڈ سٹیشن کے گوجرہ روڈ(ناراڈاڈا) اور ڈجکوٹ روڈ فیڈر 132کے وی مامونکانجن گرڈ سٹیشن کے خواجہ حبیب اللہ،خدایار،پیر صلاح الدین،کلر والا،بنگلہ،سٹی مامونکانجن،غوثیہ کالونی اور الاول فیڈر 132کے وی نڑوالا گرڈ سٹیشن کے مرضی پورہ،رحمان آباد،جی ایم آباد،سبحان آباد،قادر آباد،کشمیر روڈ،صدیق آباد،سدھوپورہ،فیض آباد فیڈر صبح آٹھ سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی کھرڑیانوالا گرڈ سٹیشن کے فاریسٹ پارک،ایف ایس ایم،نیاگرہ،انٹرلوپ،نیو ایم کے سنز،بیسٹ ایکسپورٹ،صبوآنہ فیڈر 28مئی کو صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈ سٹیشن کے سیون جے بی،یونیورسٹی ٹاؤن،ایف ڈی اے سٹی،ابوبکر بلاک،سیون جے بی،سمانہ،ملت ٹاؤن،رسول پور،جیگوار،کیلاش،

طفر فیبرکس،سپر فیڈر 132کے وی لالیاں گرڈ سٹیشن کے عبد اللہ شاہ شہید فیڈر 132کے وی جڑانوالا گرڈ سٹیشن کے کالج روڈ،بچیکی روڈ،تھراج شہید،کچہری روڈ،گوگیرہ،عاشق علی شہید،اسلام پورہ،لاہورروڈ،نواب شیر وسیر اورسی سی پی مل فیڈر132کے وی ایس پی ایس گرڈ سٹیشن کے ہمدرد ون،ضیاء ٹاؤن،رضا ٹاؤن ون،گرین ایونیو،208چک روڈ فیڈر صبح آٹھ سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی جڑانوالا گرڈ سٹیشن کے کریسنٹ کاٹن،جیوٹ مل،روڈالہ،فیصل آباد روڈ،کالج روڈ،کچہری روڈ،تھراج شہید فیڈر صبح آٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک 132کے وی ایس پی ایس گرڈ سٹیشن کے گرین ایونیو،208چک روڈ،قرآن اکیڈمی روڈ فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔