فیصل آباد۔ 04 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( فیسکو)نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنز پرفوری نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ فیسکو کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر شیخ نے بتایا کہ5 جولائی کوصبح ساڑھے چھ سے دن ساڑھے دس بجے تک 132کے وی سمن آباد، امین آباد، فورسیزنز، کوریاں روڈ، نواباں والا، دسوہہ فیڈر، صبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی منجھلا باغ گرڈسٹیشن کے شیرازہ، راوی، پیر صلاح الدین، ٹی ایس ایم ایل فیڈر،6 جولائی کو صبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے نیو اواگت فیڈر صبح سات سے صبح نو بجے تک132کے وی ایگری یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے کارڈیالوجی،
فیصل، نیو جناح کالونی، اسلام نگر، تاج کالونی، رشید آباد فیڈر 7جولائی کوصبح چھ سے صبح نو بجے تک 132کے وی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی نمبرون گرڈسٹیشن ماٹکو، میگنا، گرین کراری، زمار، ایان فیبرکس، اوشن سرامکس، اکزو نوبل فیڈرصبح چھ سے دن دس بجے تک 132کے وی فیڈمک گرڈسٹیشن کے فیڈمک، اے ٹی ایچ، کوکا کولا، اورئینٹ میٹریل، کارس پینٹ، حیات کیمیا، ڈیلی جے ڈبلیو، غنی سرامکس فیڈر132کے وی فیڈمک ٹو گرڈسٹیشن کے ہنڈائی نشاط، آفریدی ٹیکسٹائل، ٹپال ٹیکسٹائل، نشاط سوٹس، حیات کیمیا نمبر دو، ٹائم سرامکس نمبر دو، سرگودھا کلاتھ، ماہین ٹیکسٹائل، نیشنل فوڈز فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے سکارپ ون فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔