33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیسکو کی کھلی کچہریاں جاری، ایک ہی روز میں موصولہ تمام 560شکایات...

فیسکو کی کھلی کچہریاں جاری، ایک ہی روز میں موصولہ تمام 560شکایات کا ازالہ کردیا گیا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور چیف ایگزیکٹوفیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فیسکو ریجن میں صارفین بجلی کے مسائل فوری طور پر ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دن گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اورمذکورہ کھلی کچہریوں میں فیسکو کے اعلیٰ افسران بھی عوام الناس کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شرکت کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو باآسانی اور وقت پر مروجہ قونین کے تحت اورمیرٹ پر حل کیا جا سکے جبکہ صارفین بجلی کی جانب سے فیسکو کے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

فیسکو کے ترجمان سعید رضا نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھرپورشرکت کریں اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز فیسکو ریجن کے تمام147 سب ڈویژنوں میں کھلی کچہریوں میں عوام الناس کی طرف سے اووربلنگ، خراب میٹروں کی تبدیلی، بجلی کے انقطاع، خراب ٹرانسفارمرز اور نیو کنکشنز کی کل 560شکایات موصول ہوئیں جن کافوری ازالہ کر دیا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ فیسکو فرسٹ سرکل میں کل192شکایات میں سے192کا ازالہ کیا گیاجن میں خراب میٹرز کی7، سپلائی بندش کی85، نیو کنکشنزکی 20اور دیگر 80شکایات موصول ہوئیں۔ اسی طرح سیکنڈ سرکل میں 92میں سے92شکایات کا ازالہ کیا گیا ان شکایات میں اوور بلنگ کی4، خراب میٹرز کی12، سپلائی بندش کی 40، نیو کنکشنزکی 22اور دیگر14شکایات موصول ہوئیں۔ جھنگ سرکل میں 29میں سے 29شکایات کاازالہ کیا گیاان میں خراب میٹرز کی4، سپلائی بندش کی9، نیو کنکشنزکی 2اور دیگر14شکایات موصول ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرگودھا سرکل میں 88میں سے88 شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی3، سپلائی بندش کی90، نیو کنکشنزکی4اور دیگر 21شکایات موصول ہوئیں۔ میانوالی سرکل میں 71میں سے 70شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں خراب میٹرز کی12، سپلائی بندش کی34،خراب ٹرانسفارمرکی1، نیو کنکشنزکی10اور دیگر14شکایات موصول ہوئیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں موصول88شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے. جن میں خراب میٹرز کی15، سپلائی بندش کی51اور دیگر22شکایات موصول ہوئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590237

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں