فیصل آباد۔ 17 اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو فیسکوانجینئر محمد عامر کے احکامات پر وولٹیج کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹو فیزٹرانسفارمرزکوتھری فیزمیں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ترجمان فیسکو کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر فرسٹ سرکل انجینئر امیرخان نے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی وولٹیج کی کمی بیشی کی شکایات کو دورکرنے کیلئے 25ٹو فیز ٹرانسفارمرزکو تھری فیز میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔مذکورہ ٹرانسفارمرز آئندہ دو ہفتوں کے دوان تبدیل کر دئیے جائیں گے جس سے صارفین کی شکایات کا ازالہ ہوگا اور ان کے وولٹیج کے مسائل حل ہو سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں ٹرانسفارمرز تبدیل کئے جائیں گے ان میں سٹی سب ڈویژن کے گول فوارہ ماڈل ٹاؤن بی،سول لائن سب ڈویژن کے مین کچہری بازارگلی نمبر4،اسلام پورہ سب ڈویژن کے لاثانی ٹاؤن اور طارق ٹاؤن،سرگودھا ٹاؤن سب ڈویژن کے سہروردی،مسلم ٹاؤن سب ڈویژن کے باواچک گلی نمبر1،مدینہ ٹاؤن سب ڈویژن کے سی بلاک ایڈن گارڈن اورمدینہ ٹاؤن،منصورآباد سب ڈویژن کے وحید پارک،گٹ والا سب ڈویژن کے چک نمبر197ر۔ب،جڑانوالاروڈ سب ڈویژن کے آستانہ،نعمت کالونی سب ڈویژن کے عثمان ٹاؤن،سٹی جڑانوالا سب ڈویژن کے انورآباد،فیصل آباد روڈ سب ڈویژن کے چک نمبر23گ۔ب،حیدرعلی شاہ سب ڈویژن کے چک نمبر109گ۔ب،چک جھمرہ نمبر1 سب ڈویژن کے چک نمبر136ر۔ب،چک جھمرہ نمبر2 سب ڈویژن کے چک نمبر143ر۔ب،طارق آباد سب ڈویژن کے جی بلاک گلستان کالونی،مانانوالا سب ڈویژن کے 201تلاواں،ملت ٹاؤن سب ڈویژن کے اے بلاک ملت ٹاؤن،حاجی آباد سب ڈویژن کے نصیر آباد،سٹی لالیاں سب ڈویژن کے مہریہ مسجد نزد قریشیاں،رورل لالیاں سب ڈویژن کے چک نمبر50،چنیوٹ نمبر1 سب ڈویژن کے جھنگ روڈاور چنیوٹ نمبر2 سب ڈویژن کے صدیق آباد شامل ہیں۔