35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آ باد، محکمہ زراعت کی گندم کے کاشتکاروں کوسفارش کردہ کھادیں...

فیصل آ باد، محکمہ زراعت کی گندم کے کاشتکاروں کوسفارش کردہ کھادیں استعمال کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آ باد۔ 22 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کوسفارش کردہ کھادیں استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبپاش علاقوں میں گندم کے کاشتکارزیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے بوائی کے وقت فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کا استعمال بینڈ پلیسمنٹ ڈرل کے ذریعے کریں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خالد محمود نے کہاکہ نائٹروجنی کھاد دو یا تین برابر اقساط میں استعمال اور گندم کی کاشت 30نومبر تک مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار حاصل کی جا سکے اور زمین اگلی فصل کیلئے وقت پر دستیاب ہو۔انہوں نے آبپاش علاقوں میں کمزور زمین کیلئے 2بوری ڈی اے پی،2بوری یوریا،ایک بوری ایم او پی یا ایس او پی استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ آبپاش علاقوں کے کسان گندم کی بوائی کے وقت فاسفورس اور پوٹاش کی پوری مقدار اور نائٹروجن کی ایک تہائی مقدار استعمال کریں جبکہ زنک سلفیٹ 33فیصد بحساب 6کلو گرام اور بورک ایسڈ 17فیصد اڑھائی کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے ڈالیں۔انہوں نے کہاکہ اگر زنک گزشتہ فصل میں استعمال ہو ئی ہو تو پھر گندم کیلئے اس کا استعمال نہ کریں۔

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی زمین کا تجزیہ لازمی کروائیں اور اس کے مطابق کھادوں کا متناسب استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ کسان 30نومبر تک شرح بیج 40سے 50کلو گرام استعمال کریں اور بیج کے اگاؤ کی شرح 85فیصد سے کم نہیں ہونی چاہیے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413084

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں