فیصل آباد ] 155 اشتہاری اور 118 عدالتی مفروران گرفتار ، 2316 گاڑیاں برآمد

37
Accused arrested
Accused arrested

فیصل آباد۔ 11 جون (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے 155 اشتہاری اور 118 عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے 2316 گاڑیاں برآمد کیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلا ل عمر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس کا جرائم کی روک تھام اور کرائم ٹریسنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بھر پور کارروائیاں کیں۔جدید ٹیکنالوجی اور ایک پولیس پوسٹ ایپ کا مقصد مشتبہ اور مطلوب افراد کی نشاندہی اور چیکنگ ہے۔

رواں سال میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 5 لاکھ 27 ہزار اشخاص اور 7 لاکھ 67 ہزار وہیکلز چیک کیے گئے ۔ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 2316وہیکلز ریکور کیے گئے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ای پولیس پوسٹ کے ذریعے اشخاص کا ریکاڈ چیک کرنے پر 155 اشتہاری اور 118 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد پولیس ہیومن ریسورسز کے ساتھ ساتھ کرائم کو ٹریس کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لا رہی ہے۔