فیصل آباد ، کپاس کے کاشتکاروں کو پتہ مروڑ وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

139
Cotton

فیصل آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو پتہ مروڑ وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آبادکے اسسٹنٹ ڈائریکٹراسرار احمد نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے کپاس کی کاشت کے بعض علاقوں میں بارشیں کم ہونے، شدید گرمی، حبس اور بعض مقامات پربارشیں نہ ہونے کے باعث پتہ مروڑ وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماہرین زراعت کے علاوہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف بھی ہر گاؤں کی سطح پر پتہ مروڑ وائرس کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کو یقینی بنائیں اور سفید مکھی کے کنٹر ول کے لئے ایک ہی قسم کا زہر بار بار استعمال کرنے سے گریز کریں ۔