28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد ،راہزنی کی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

فیصل آباد ،راہزنی کی وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 13 مئی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے راہزنی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ فیصل آباد پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کرلیا۔فیصل آباد سے مختلف وارداتوں کی کالز ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر موصول ہوئیں۔

ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کالرز کی فراہم کردہ معلومات پر ملزمان کو ٹریس کرنا شروع کیا۔سیف سٹی فیصل آباد نے فیشل ریکوگنیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کی فوری شناخت کی اور نشادہی پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596500

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں