فیصل آباد ،مکئی کے کاشتکاروں کو ضرررساں کیڑوں کے خاتمہ کے لئے کیمیائی انسداد کی ہدایت

100
Spring season
Spring season

فیصل آباد ۔ 06 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے مکئی کے کاشتکاروں کو کونپل کی مکھی، تنے کی سنڈی، چست و سست تیلے، امریکن و لشکری سنڈی کے فوری خاتمہ کے لئے کیمیائی انسداد کی ہدایت کی ہے۔ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹراسرارارشدنے کہا کہ کونپل کی مکھی، تنے کی سنڈی، چست تیلے، سست تیلے، امریکن سنڈی، لشکری سنڈی اور دیمک کے باعث ملک میں مکئی کی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے لہٰذاان کیڑوں کی شناخت، مختصر اً دوران زندگی اور نقصان پہنچانے کے طریقوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا انسداد ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار کونپل کی مکھی کے انسداد کے لئے ٹرائی ایزو فاس 40 ای سی 600 ملی لیٹر فی ایکڑ، فلووالینیٹ 20ای سی 175 ملی لیٹر فی ایکڑ ایڈوانٹیج 20ای سی 250ملی لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔ انہوں نے کہاکہ چست تیلے و سست تیلے سے بچاؤ کے لئے امیڈا کلوپرڈ 200ایس ایل کی 100ملی لیٹر مقدار فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کرنے کے بھی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ امریکن سنڈی اور لشکری سنڈی کے کیمیائی انسداد کےلئے ایما میکٹن بنزوایٹ 0.19ای سی 200ایم ایل فی ایکڑ اور انڈوکسا کارب 240ایس ای 175 ملی لیٹر فی ایکڑ جبکہ دیمک کے خاتمہ کے لئے کلور پائری فاس 40ای سی 1500ملی لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کی جائے۔