فیصل آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی فیصل آباد نے شہر میں کھلے گٹروں اور مین ہولز پر فوری طور پر ڈھکن لگانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے
جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی جگہ پر کوئی مین ہول کھلا ہو یا کسی گٹر پر ڈھکن نصب نہ ہو تو فوری طور پراس کی اطلاع ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سروسز واسا فیصل آباد کو دیں تاکہ وہاں نئے ڈھکن نصب کئے جا سکیں۔
واسافیصل آباد کے ترجمان نے بتا یا کہ محکمہ کے پاس مطلوبہ تعداد میں ڈھکن موجود ہیں جبکہ نئے ڈھکنو ں کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ متعلقہ اہلکاروں پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اس ضمن میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر کسی جگہ پر گٹر کھلے ہونے کے باعث کوئی حادثہ رونما ہوا تو متعلقہ اہلکار اس کے ذمہ دار ہوں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514369