27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد آرٹس کونسل میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈرامہ...

فیصل آباد آرٹس کونسل میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈرامہ اورتصویری نمائش کا اہتمام کیا جائیگا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی):فیصل آباد آرٹس کونسل میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے موضوعاتی ڈرامے اور تصویری نمائش کااہتمام کیا جائیگا۔فیصل آباد آرٹس کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرامہ ظلم کب تک5 فروری کی شام 6 بجے استاد نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں پیش کیا جا ئے گا جبکہ تصویری نمائش کاافتتاح بدھ کی صبح 11 بجے ہوگا۔

مزید برآں یوم یکجہتی کشمیر پرمسئلہ کشمیر کو اجا گر کرنے کیلئے مختلف محکموں،سیاسی،مذہبی وسماجی تنظیموں کی طرف سے ریلیوں اوردیگر نوعیت کے پروگرامز کابھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بدھ کی صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی۔فیصل آباد انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے مختلف محکموں کو یوم کشمیر کے سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت طلباو طالبات کے مابین مختلف موضوعات پر تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے جبکہ چیف ۱ٓفیسرزاور ڈی اوسپیشل پلاننگ کی جانب سے ضلع بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کے حق خود ارادیت کی کامیابی کے نعروں پر مشتمل بینرز آویزاں کرائے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

اسی طرح دیگر متعلقہ امور کیلئے چیف ٹریفک آفیسر، ریسکیو 1122 اوربم ڈسپوزل سکواڈز کیلئے ڈی او سول ڈیفنس کوپابند کیا گیا ہے نیزقانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے یوم کشمیر کے موقع پر ریلیوں، جلسوں، جلوسوں اوردیگر تقریبات کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555222

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں