فیصل آباد۔ 15 جنوری (اے پی پی):ضلع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے مہم کے آخری روز ریویو اجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفندیار،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عظمت عباس اور دیگر افسران موجودتھے۔
ڈپٹی کمشنر نے مہم کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کسی وجہ سے گھروں میں نہ موجود بچوں کو تلاش کرکے قطرے پلائے جائیں ، اس ضمن میں اقدامات جاری رکھیں۔