23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد میں 2 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر154فش فارمز قائم...

فیصل آباد میں 2 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر154فش فارمز قائم ہیں،ترجمان محکمہ ماہی پروری

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 12 ستمبر (اے پی پی): محکمہ ماہی پروری پنجاب کے زیراہتمام فش فارمنگ کے فروغ کیلئے فارمرز کو وسیع بنیادوں پر تکنیکی وانتظامی رہنمائی فراہم کی جارہی ہے تاکہ نہ صرف مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ہو بلکہ اس سے روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں۔

محکمہ ماہی پروری فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ مچھلی فارم بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے آسان قرضہ سکیم بھی جاری ہے جبکہ محکمہ ماہی پروری قابل افزائش مچھلیوں کے پونگ سستے نرخوں پر فراہم کرنے کے علاوہ پانی،مٹی اور بیماری کی تشخیص کی سہولیات کے علاوہ مچھلی فارم کیلئے نصب ٹیوب ویل کیلئے زرعی نرخوں پربجلی اورفارم بنانے کیلئے محکمہ زراعت سے رعایتی نرخوں پر بلڈوزر کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سیم تھو اورکلراٹھی زمین کو فش فارمنگ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے جس کیلئے ڈیزائننگ اور دیگر تکنیکی وانتظامی امور سے متعلق بلامعاوضہ فنی معلومات اورمشورہ جات کیلئے محکمہ ماہی پروری سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں سالانہ لاکھوں کی تعداد میں مچھلی کا پونگ تیار کیا جاتا ہے جو فش فارمرز کو سستے داموں فراہم کیا جا رہاہے۔

انہوں نے فارمرز کو مچھلی کی دیکھ بھال کے بارے میں سائنسی طریقوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مچھلی فارم کے قائم کرنے کے خواہشمند افراد محکمہ سے فوری رابطہ کریں انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی کیونکہ یہ منافع بخش کاروبار اور پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ضلع فیصل آباد میں 2ہزار ایکڑسے زائد رقبہ پر 154فش فارمز قائم ہیں اور کاروبار میں نئے آنیوالوں کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مچھلی کی پیداوار میں اضافہ کی ضرورت اورانسانی صحت کیلئے اسکے استعمال کی افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فش فارمنگ کے فروغ کیلئے فارمرز کو خاطر خواہ سہولیات کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے جس کے مفید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389426

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں