فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم جاری، 2 لاکھ 66 ہزار 701 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

154
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

فیصل آباد۔ 07 جون (اے پی پی):فیصل آباد میں انسداد پولیومہم کے چوتھے روز پانچ سال تک کی عمر کے2 لاکھ 66 ہزار 701 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ چار روز میں اب تک مجموعی طور پر11لاکھ 4 ہزار 101 بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفناس/ ہیڈ کوارٹرزاحمد سلیم چشتی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران موجودتھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مہم کے باقی ماندہ ایام میں پولیو مہم کو مزید تیز کرنے اور اہداف کی تکمیل یقینی بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رکھیں اور کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے باربار چکرلگائیں اور بچوں کو قطرے پلانے تک چین سے نہ بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ غفلت کی معمولی سی بھی گنجائش نہیں۔سی ای او ہیلتھ نے مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔