فیصل آباد میں بارش سے چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

152
Rescue 1122 Faisalabad
Rescue 1122 Faisalabad

فیصل آباد۔ 17 اگست (اے پی پی):فیصل آباد میں بارش سے چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔فیصل آباد میں بارش سے چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ابراہیم فیکٹری فیڈمک ایریا میں سیمنٹ کی چھت تیار کرنے والی فیکٹری میں کچے کمرے کی چھت بارش کی وجہ سے گر گئی۔ حادثہ میں 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو سٹاف کے مطابق فیکٹری کا ٹوٹل رقبہ 25 ایکڑ پر محیط تھا جس کی ایک مرلہ رہائشی کمرے کی چھت بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے گر گئی۔

ریسکیو ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے چار مزدوروں کو نکالا جن میں سے تین مزدور 40 سالہ رضوان ولد محمد اللّٰہ ساکن وزیر ستان ،18 سالہ واصف ولد غلام فرید اور 30 مصور ساکنین کوٹ ادو موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ایک مزدور 55 سالہ رشید ولد محمد بخش ساکن ساہیوال زخمی ہو اجس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس سٹیشن فیڈمک کے حوالے کر دیا۔ فیصل آباد میں چک نمبر 431 گ۔ب برالہ، تاندلیانوالہ میں چھت گرنے سے 35 سالہ عابدہ زوجہ شہباز موقع پر جا ں بحق ہو گئی۔ریسکیو سٹاف کے مطابق گھر کی چھت کچی تھی اور بارش کی وجہ سے گر گئی۔نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا۔

فیصل آباد میں بسم اللہُ ہوٹل جھمرہ روڈ کے قریب چھت گرنے سے ملبہ کے نیچے آ کر ایک بچہ اور ایک عورت 36 سالہ سمیرا زوجہ عباس اور 17 سالہ علی حیدر ولد عباد زخمی ہوئے۔ٹی۔آر گارڈر پر مشتمل کمرے کی چھت بارش کی وجہ سے گر گئی ریسکیو ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دو نوں افراد کو ملبے تلے سے نکالا اور طبی امداد دی۔ زخمی ہونیوالے افراد منصورہ آباد نزد بسم اللہُ ہوٹل جھمرہ روڈ فیصل آباد کے رہائشی ہیں ۔