فیصل آباد میں بھی رمضان المبارک کے دوسر ے جمعہ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

196
Security arrangements
Security arrangements

فیصل آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی):ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ پر مساجد اور امام بارگاہ کے مرکزی دروازوں کے باہر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔دوسرا جمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد فرزندان توحید سے بھر گئیں جس میں بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔علمائے کرام نے اپنے خطبات میں کہا کہ ہمیں احترام رمضان کے تقا ضوں کو ہر صورت پورا کرنا ہو گا، روزہ جہاں ہمارے لئے گنا ہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے وہاں صبر و استقا مت اور تقوی کا درس بھی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سحری اور افطاری کا خصو صی اہتمام کرنا چاہئے تا کہ غریب اور نادار لوگ بھی رمضان المبارک کی رحمتوں اور بر کتوں سے بھر پور استفادہ کرسکیں۔انہوں نے دوسرے عشرہ کی رحمتوں،برکتوں کے بارے میں فرزندان اسلام کو آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر،وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، ملکی خوشحالی، قومی فلاح، علاقائی تعمیر و ترقی، اندرونی و بیرونی خلفشار سے نجات، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین کے فروغ، دہشت گردی، مہنگائی، غربت، بے روز گاری،، قدرتی آفات سے نجات، اسلام کی سربلندی، آئین و قانون کی بالا دستی، اتحاد و بھائی چارے، اخوت و یگانگت کی فضا کے فروغ کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔