13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد میں عکس لائلپور آرٹ فیسٹیول کا انعقاد، 30 سے زائد...

فیصل آباد میں عکس لائلپور آرٹ فیسٹیول کا انعقاد، 30 سے زائد فن پاروں کی نمائش

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 25 فروری (اے پی پی):پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد اور فنکار گھر کے اشتراک سے دو روزہ عکس لائلپور آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ۔

آرٹ نمائش میں فیصل آباد کی مختلف یونیورسٹیز کے30 سے زائد اساتذہ اور فنکاروں کے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔

- Advertisement -

نمائش کے کیوریٹرز اسسٹنٹ پروفیسر سلیم انصاری،اسسٹنٹ پروفیسر فریحہ غفار، مرزا محسن لطیف اور اسسٹنٹ پروفیسر مس زین منظور تھیں جبکہ دیگر آرٹسٹوں میں احمد سجاد،انیزا سلیم، اروبا ممتاز، دناریہ خالد،ڈاکٹر ظفر جاوید، ڈاکٹر عائشہ ریاض، ڈاکٹر عثمان، فروہ بتول، کرن خالد، شاہد انعم، مریم رسول، نادیہ ظفر، ندا رمضان، عمیرا محمود، رافیا اصغر، سمن طارق، ثاقب راؤ،تہمینہ افضل اورطوبا نجم شامل تھیں۔

سینیما پوسٹرز ورکشاپ میں فیصل آباد کے معروف پوسٹر ساز انعام قلم کار،احسان قلم کار اور قمر راجہ نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔طلبہ و طالبات کو اس فن کا استعمال اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔اس کے ساتھ نوجوان فلم میکرز اور اداکاروں کی مختلف موضوعات پر بنائی گئی شارٹ فلمز کی سکریننگ بھی کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566201

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں