فیصل آباد۔ 11 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت اب تک ضلع میں 59 ہزار 98 گھرانوں کو ان کی دہلیز پر راشن فراہم کیا جاچکا ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 3 لاکھ 50 ہزار 549 رجسٹرڈ خواتین میں سے اب تک ایک لاکھ 65 ہزار799خواتین کی تصدیق مکمل ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے باقی ماندہ گھرانوں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی تاکید کی۔
ڈپٹی کمشنر نے نگہبان رمضان راشن کی تیاری کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے ویئر ہاؤس کا دورہ بھی کیا اورراشن پیکٹس کی تیاری کے عمل اور اشیا کے معیار کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران موقع پر موجود رہ کر راشن پیکٹس کی تیاری کو تیز کرائیں۔
صارفین کو راشن پیکٹس ان کی دہلیز پر فراہم کئے جارہے ہیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹرڈ خواتین کے قومی شناختی کارڈ سے تصدیقی عمل کے بعد راشن باعزت طریقے سے دہلیز پر پہنچارہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی تمام مشینری نگہبان رمضان راشن کی حقداروں تک سو فیصد فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=446917