فیصل آباد پولیس نے 02 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا

9

فیصل آباد۔ 13 جون (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے 02 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے 05 لاکھ روپے نقدی اور 02پسٹل برآمد کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ پولیس نے متحرک گینگ کے خلاف کارروائی کرکے 02 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے جدید وسائل بروئے کا ر لاتے ہوئے گینگ کے سرغنہ بلال کو اس کے ساتھی عمر نعیم سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے 10مقدمات ٹریس آؤٹ کرکے 05 لاکھ روپے نقدی اور 02پسٹل برآمد کر لئے گئے۔ گرفتارملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔