31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد پولیس نے اشتہاری اورتہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

فیصل آباد پولیس نے اشتہاری اورتہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے اشتہاری اورتہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ پولیس نے اشتہاری اور تہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ اور انچارج چوکی برنالہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تہرے قتل میں ملوث اوراشتہاری ملزم محمد افتخار عرف بوٹا کو گرفتار کرلیا۔ملزم تھانہ چک جھمرہ قتل کے مقدمہ میں گزشتہ 7سال سے پولیس کو مطلوب تھا اور وہ دوہرےقتل کا مرکزی ملزم تھا۔ملزم محمد افتخار عرف بوٹا نے07 سال قبل کامران کو قتل کیا اور اپریل 2025 کواس نے مظہر حمید اور اقراء کو غیرت کی بناء پر قتل کر دیا تھا۔ تھانہ چک جھمرہ پولیس نے درج مقدمات کے تحت ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583441

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں