فیصل آباد۔ 07 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 202 گینگز کے 526ملزمان گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 202 گینگز کے 526ملزمان گرفتار کر لئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے20کروڑ 26لاکھ روپے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے دوران متحرک گینگز کےخلاف بھر پور کارروائیاں کی ہیں ،ضلع فیصل آباد کی پولیس نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پرکامیاب ریڈز کرکے گینگز کوگرفتار کیا۔رواں سال کے دوران202گینگز کے 526ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے20کروڑ 26لاکھ روپے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے644 موٹر سائیکلز،2 کاریں،13لوڈر رکشہ ،4موٹر سائیکل رکشہ ،94 عدد موبائل فونز ،زیورات، نقدی،25 بیٹریاں،2 لیپ ٹاپ ،تاریں، ودیگر سامان اور 82مویشی برآمد کئے گئے ہیں ۔ملزمان چوری اور ڈکیتی و رابری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے187پسٹل ،2 کاربین ،1موزر ،1رپیٹر ، 3 پپش گن ،1پمپ 12بور ،1کلاشنکوف اور متعدد گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں ۔مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا ہے۔ ملزمان کیخلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔