فیصل آباد پولیس نے فضائی آلودگی کا سبب بننے والے مزید 15 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے

120
FIR

فیصل آباد۔ 12 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے فضائی آلودگی کا سبب بننے والے مزید 15 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی آلودگی کا سبب بننے والے مزید 15 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔

رواں ماہ میں خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں ،کارخانوں ،اور بھٹے اور گاڑیاں کے خلاف ضلع فیصل آباد میں 32مقدمات کا اندارج کیا گیا۔

تھانہ نشاط آباد میں 9مقدمات ،تھانہ ٹھیکری والا میں 15مقدمات ،تھانہ چک جھمرہ میں 02،تھانہ بٹالہ کالونی ،تھانہ ڈی ٹائپ ،تھانہ کھرڑیانوالہ ،تھانہ مدینہ ٹاؤن ،تھانہ پیپلز کالونی اور تھانہ غلام محمد آباد میں ایک ،ایک مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید کاروائی کی جارہی ہے۔