فیصل آباد پولیس نے ٹریفک حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

164
ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،خاتون سمیت سات ملزمان گرفتار،ایک ملزم کو 9 سال قید کی سزا

فیصل آباد ۔ 13 جون (اے پی پی):پولیس نے ٹریفک حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ایک ٹریفک حادثہ میں بچوں سمیت 5افراد کی اموات کے مرتکب ڈرائیور علی ارشد کو گرفتار کرلیا۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی جس پر سی پی او کامران عادل،چیف ٹریفک آفیسر مقصوداحمد لون ‘ایس پی مدینہ ڈویژن اور ڈی ایس پی سرکل نشاط آباد جائے حادثہ پر پہنچے۔

سی پی او کی ہدایت پر جھمرہ پولیس نے کار سوار ملزم علی ارشد ولد میاں ارشد سکنہ سعید کالونی کو گرفتار کرلیا۔سی پی او فیصل کی سی ٹی او فیصل آباد کو تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ گاڑیوں پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔