فیصل آباد، فائبر شیٹ کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی ،دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی

10
فیصل آباد، فائبر شیٹ کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی ،دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی

فیصل آباد۔ 13 جون (اے پی پی):فیصل آباد میں فائبر شیٹ کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جوالہ نگر سمن آباد کالج روڈپرحادثہ میں دو افراد 35 سالہ ابرار علی ولد عابد اور 20 سالہ فیصل ولد شہباز جلنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ میں ایک شخص 25 سالہ تیمور ولد عابد علی زخمی ہوا جسے طبی امداد دیتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ کا شکار ہونیوالے تینوں افراد اسلام نگر فیصل آباد کے رہائشی ہیں۔ریسکیو ترجمان زاہد لطیف نے بتایا کہ ریسکیو کی چار گاڑیوں نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ فائبر شیٹ بنانے والی دکان کے اندر ویلڈنگ کا کام جاری تھا جہاں فائبر شیٹ پر پینٹ والا کیمیکل بھی موجود تھا ویلڈنگ کے دوران آگ لگی۔