فیصل آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی):تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ جھمرہ روڈ پر بھائی والا پھاٹک کے قریب نامعلوم طالب علموں نے بس پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر قریب سے گزرتے ہوئے سبزی فروش ریڑھی بان 45 سالہ مقبول ولد غلام محمد شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا تاہم وہ جان کی بازی ہار گیا۔ مقتول چک نمبر 118 ج۔ ب فیصل آباد کا رہائشی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا نوجوان طالب علم تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق بس نہ روکنے پر طیش میں آکر طالب علم نے فائرنگ کی۔آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابدخان اور سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی۔ آر پی او نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سی پی او نے ایس پی مدینہ ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382259