- Advertisement -
فیصل آباد۔ 10 جون (اے پی پی):سرسوں اور کینولا کی نئی اقسام کی تیاری سے 134کروڑ روپے کے درآمدی بیج کی شرح کم ہو کر صرف25کروڑ روپے کے قریب رہ گئی ہے۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ آبادی بڑھنے کی وجہ سے فی کس کاشتہ رقبہ میں کمی واقع ہوئی ہے
لیکن ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی وجہ سے غذائی اجناس کی فی کس دستیابی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے غذائی اجناس لیبارٹری اور بائیوٹیکنالوجی ریسرچ لیبارٹری کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ڈیمز کی تعمیر سے سمندر میں ضائع ہونے والے پانی کوزیر استعمال لاکرمزید 21ملین ایکڑ رقبہ بھی زیر کاشت لایا جاسکتا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474612
- Advertisement -